خیبرپختونخوا میں سالانہ 2 ارب روپے سے زیادہ کی گیس چوری ہونے کا انکشاف


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جنرل مینیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری کے مطابق صوبے کے جنوبی اضلاع میں سالانہ 2 ارب روپے سے زیادہ کی گیس چوری ہورہی ہے۔
وقاص شنواری کا کہنا تھا کہ زیادہ گیس چوری ضلع کرک میں ہورہی ہے، گیس چوری روکنے کے لیے کرک، ہنگو اور تحصیل لاچی میں میٹر لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں 2 مقامات پر گیس دریافت ہوئی جس سے سردی میں گیس کی دستیابی بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔