ڈیرہ اللہ یار، وین اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 11 سے زائد زخمی


ڈیرہ اللہ یار(قدرت روزنامہ)دولت پور قومی شاہراہِ پر وین اور کار میں ٹکر نتیجے میں جعفرآباد کا رہائشی محمد قاسم رند موقع پر فوت 11 سے زیادہ وین سوار زخمی زخمیوں اور فوتی کو قریبی اسپتال رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور منتقل تفصیلات کے مطابق دولت پور قومی شاہراہ پر وین اور کار میں ٹکر نتیجے میں جعفرآباد کا رہائشی کار سوار قاسم رند اور اسداللہ رند موقع پر فوت ہوگیا اور وین میں سوار 11 سے زیادہ مسافرزخمی ہوگئے اور زخمیوں اور فوتی کو دولت پور پولیس نے پہنچ کر رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور منتقل کردیا گیا دولت پور اسپتال میں ڈاکٹر اور سہولت نہ ہونے کے سبب نواب شاہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس دوران حادثے کی خبر شہریوں کی جانب سے سنتے ہی بڑی تعداد میں دولت پور اسپتال پہنچ گئے دولت پور اسپتال میں سہولت نہ ہونے کے سبب شہریوں کا احتجاج کیا۔