بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ڈاکو 66 لاکھ سے زائد رقم اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار
حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بڑی ڈکیتی ڈاکو 66 لاکھ سے زائد رقم اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ایس ایس پی حب شہریوں سمیت تاجر برادری کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ذرائع کے مطابق رات گئے حب سٹی تھانہ کے حدود میں شاکر ہوٹل کے پیچھے نامعلوم مسلح افراد 16 لاکھ سے زائد نقد رقم سمیت قیمتی اشیا لوٹ لیا جبکہ ایک اور واردات میں گلشن امیر آباد میں مسلح ڈاکو چار بیوپاریوں سے 50 لاکھ نقد رقم لوٹ کر بآسانی سے فرار ہو گئے اس وقت حب شہر کو مکمل چوروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اگر تاجر برادری کی جانب سے احتجاج کیا جائے تو فوری ایف آئی آر جبکہ تاجر برادری لاکھوں روپے سے محروم ہو جائے تو ایس ایس پی حب مکمل خاموش اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ کاروائی تاجروں کے خلاف ہونے کے بجائے چوروں کے خلاف نہیں ہوسکتا پولیس ڈاکوں کو پکڑنے شہر میں ڈکیتی کے وارداتوں کے روک تھام کے بجائے وارداتوں کی خبریں روکنے پر پوری توانائی صرف کررہی ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائے