خاران میں دو نوجوان لاپتا، لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا، فائرنگ سے ایک شخص قتل

خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر چیف چوک سے دو نوجوان لاپتہ . ذرائع کے مطابق خاران شہر چیف چوک دکان سے نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا، دونوں نوجوان آپس میں بھائی ہیں، جن کی جبری گمشدگی کیخلاف ان کے لواحقین نے خواتین بچوں سمیت نے احتجاجاً خاران ریڈ زون ایریا کو بلاک کردیا اور دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا .

علاوہ ازیں خاران شہر کلان میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق . ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے خاران شہر کلان میں فائرنگ کرکے غلام حسین ولد شاہ دوست قوم ملازئی ساکن کلی کشمیر خاران کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا . قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا . . .

متعلقہ خبریں