گڈانی کے ساحل پر نایاب وہیل مچھلی مردہ حالت میں برآمد


حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر نایاب وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقہ گڈانی میں گزشتہ روز نایاب وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ویل کی لمبائی 5سے6 فٹ جبکہ اس کا وزن 70 سے 80 کلو گرام بتایا جا رہا ہے یاد رہے کہ شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے ناکارہ بحری جہازوں سے آئل سلج و دیگر کیمیکل کو مبینہ طور پر سمندر میں گرایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سمندر آلودگی کی وجہ سے سمندر میں آبی مخلوق کی نسل کشی ہو رہی ہے حکومتی سطح پر سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات فقدان ہے گڈانی سمیت حبکوڈام بھڈی واری اور ہنگول سمیت ماہی گیری صنعت کو شدید نقصانات کا سامنا ہے دوسری محکمہ ماحولیات سمیت دیگر اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے بلوچستان کے بنجر ہوتے جا رہے ہیں اور ماہی گیر دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں صوبائی حکومت شب انڈسٹری مالکان کو اس بات کا پابند کرے کہ ناکارہ بحری جہازوں سے نکلنے والے کیمیکلز و آئل کو سمندر سے دور پھینکا جائے یاد رہے کہ چند عرصہ قبل بھی متعدد بار سمندر کنارے مردہ مچھلیاں پائی گئی تھی۔