مستونگ شہر میں آوارہ کتوں کاراج، ایک ہی دن میں 9 بچوں کو کاٹ لیا
مستونگ(قدرت روزنامہ)شہر میں آوارہ کتوں کاراج، ایک ہی دن میں 9 بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، چیف آفیسر کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے عرصہ دراز سے کتوں کو تلف کرنے کی مہم اور کمپین نہ کرنے کی وجہ سے۔بازار سمیت شہر کے تمام گلی کوچوں ، پبلک مقامات، بشمول قبرستانوں میں آوارہ کتے غول در غول پھیرتے نظر آتے ہیں۔کتوں کے بہتات کی وجہ سے صرف آج کے دن شہر کے مختلف علاقوں میں 9 سے بچے اور بچیوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کر دئیے ہیں زخمی بچوں میں سے ایک کو ڈی ایچ کیو جبکہ 8 کو شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ادارے کی اصل اختیار دار سربراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو۔باولے کتوں کی کاٹنے ، صفائی ستھرائی سمیت کسی بھی عوامی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے اور شہر میں ہنگامی بنیادوں پر کتا مار مہم شروع کروانے کے لیے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔