آئی جی بلوچستان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں، معظم جاہ انصاری نئے آئی جی مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں، عبدالخالق شیخ کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہداہت کردی گئی ہے۔
عبدالخالق شیخ کی جگہ وفاقی حکومت کی جانب سے معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔
گریڈ 22 کے افسر معظم جاہ انصاری بطور کمانڈنٹ ایف سی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ادھر بلوچستان میں مقرر ہونے والے نئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نئے آئی جی بلوچستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔