کراچی: سی ویو پر خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی بےقابو ہوکر رکشے اور گاڑی سے ٹکرا گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سی ویو پر نشان پاکستان کے قریب خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آگیا، حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی ویو پر گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک گاڑی اور رکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، خاتون ڈرائیور اپنے بیٹے کے ہمراہ سفر کررہی تھیں، حادثے میں خاتون اوراس کا بیٹا محفوظ رہے۔