عوام بجلی بلوں سے شدید پریشان ہے، وقت آگیا ہے توانائی کا بحران حل کریں: گورنر کے پی


لاہور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے توانائی کا بحران حل کیا جائے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ توانائی کے حوالے سےملک نازک دور سے گزر رہا ہے، عوام بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں لہٰذا وقت آگیا ہے کہ توانائی کا بحران حل کریں، پیپلزپارٹی سستی بجلی کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں سندھ ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں، توانائی شعبےکےچیلنجز کا مقابلہ کرکے بجلی کی قیمت کم کی جاسکتی ہے۔