بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی وزیراعظم کےہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔
وزیر اعظم آج کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔