نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل، پراسس شروع ہو چکا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سمجیا رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔


گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی کل رات طویل ملاقات ہوئی ، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سےفوج کی عزت میں کمی ہو ، عسکری اور سیاسی قیادت میں اچھے تعلقات ہیں ، دونوں کا اتفاق رائے ہے، اتھارٹی وزیراعظم کی ہے ، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے ، ایک بھی تعیناتی ایسی نہیں جو میرٹ سے ہٹ کر ہو۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز پر 3لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کردی گئی ، اسلام آباد پولیس میں ایک نیا یونٹ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ، یونٹ میں کیمرے اور ڈرون ٹیکنالوجی شامل ہے ، 18 اداروں کی اسامیاں ختم کی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک پرکام کرنے والے ورکزر کیلئے آن لائن ویزے کا فیصلہ ، افغانستان سے پاکستان آنے والوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی ، رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی میں پاکستان اور دنیاکے اسکالرزشامل ہونگے ، اتھارٹی کامقصد یہ ہے ہم سیرت نبی ﷺ سےسبق حاصل کریں ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت لازمی دینا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 80 کے قریب ٹاپ لیول کی تعیناتیاں کرچکے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزراء شریک تھے ، ہمارے وزراء میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ پر اپنی تصاویربنوائیں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 18 اداروں کی اسامیاں ختم کی جارہی ہیں ، رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی تعلیمی نصاب کیلئے بھی کام کریگی ، کابینہ نے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے ، رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی بچوں کیلئےتعلیمی نصاب سے متعلق کام کریگی۔