کراچی میں ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، متعدد درخت گرگئے
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کی موجودگی کے اثرات شہر پر ظاہر ہورہے ہیں، کراچی میں ہواؤں کی رفتار خطرناک حد تک تیز ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔
تیز ہوا کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت گرنے کی اطلاعات اور تصاویر موصول ہورہی ہیںِ، کئی جگہ سائن بورڈ گرنے، ٹین کی چھتیں اڑنے، بائیک سلپ ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔