190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف وکیل صفائی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، احتساب عدالت نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس اور نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت میں ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی، آئندہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء نیب تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود گزشتہ 8 سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔ عدالت نے درخواست پر 4 ستمبر کو ابتدائی دلائل طلب کرلیے۔
دوسری جانب نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت میں نیب کے وکیل کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگی گئی جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago