حب ڈیم مکمل بھرنے میں 1 فٹ پانی کی گنجائش، محکمہ ایریگیشن نے الرٹ جاری کر دیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایکسیئن ایریگیشن حب جبار زہری کے مطابق حالیہ بارشوں سے حب ڈیم بھرنے میں ایک فٹ رہ گیا ہے، کسی بھی وقت حب ڈیم اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے، حب ندی کے اطراف میں رہنے والے محتاط رہیں ،ندی کنارے آباد لوگ محفوظ مقامات پر منتقلی کا انتظام کریں،ندی میں کریش پلانٹ مالکان اپنی مشینری نکال لیں ، ندی کے اندر جانے کی کوشش کوئی نہ کریں۔