سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا قابل مذمت عمل ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح سمیت متعدد سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں عملی طورپر مارشل لا نافذ ہے نام نہاد حکومتیں مکمل بے اختیار ہیں بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو زیر عتاب لانے اور حراساں کرنے کے لیئے وہ حربے استعمال کیئے جارہے ہیں جو بدترین آمریت میں بھی نہیں آزمائے گئے نیشنل پارٹی نے ہرفورم پر واضع موقف رکھا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ گفت و شنید اور سے حل کیا جائے یہ مسئلہ اپریشن اور قتل و غارت گری ئا مقدمات سے حل نہیں ہوگا ایسے اقدامات سے ریاست اور عوام کے درمیان خلیج میں اضافہ ہوگا اس لیئے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مار دھاڑ اور بلاجواز کی شیڈول بازی و مقدمات سے اجتناب کیا جائے اور سیاسی کارکنوں کے نام فوری طورپر فورتھ شیڈول سے نکال دیا جائے . .

.

متعلقہ خبریں