عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر گزشتہ روز 40 برس کی ہوگئیں ہیں۔اداکارہ عائشہ عمر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر ایک ساتھ 3 کیک کاٹتی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ان کے بہت سارے دوست بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


اداکارہ عائشہ عمر کو اپنی سالگرہ کی تقریب ممیں مغربی اور غیر مناسب کپڑون مں دیکھا جاسکتا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر اداکارہ و ماڈل عائشہ کا انسٹاگرام سالگرہ کی خواہشات اور دعاؤں سے بھر گیا ہے جو انہیں اپنے دوستوں اور ساتھی شخصیات سے ملی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


خیال رہے کہ عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 3 برس تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس بچی کو زندگی کے صدموں ، آزمائشوں ، خوشیوں ، کامیابیوں ، ناکامیوں ، محبتوں ، دلوں کے ٹوٹنے اور ترقی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا لیکن اسے سب سے بڑا اور ناقابل تصور صدمہ پہلے ہی مل چکا تھا ایک سال پہلے ہی میں نے اپنے والد کو کھو دیا تھا لیکن میں نہیں جانتی تھا کہ اس کا کیا مطلب ہے، میں ایک باپ کو بھی نہیں جانتی تھی اور پھر بھی میں خوش تھی۔