بانی پی ٹی آئی کو حالات کی غلط ترجمانی کرکے جلسہ منسوخی پر آمادہ کیا گیا: شیرافضل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے حالات کی درست ترجمانی نہیں کی گئی اور انہیں جلسہ منسوخی پر آمادہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا بھاری نقصان ہوا، کارکن ناراض ہیں اور گالم گلوچ سے کام لے رہے ہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ جنہوں نے جلسہ مؤخر کروایا، وہ اس نیکی کا صلہ نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی کارکنوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پھر ملتوی ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے انتظام سے مجھے باہر رکھ کر جلسے کے کامیاب انعقاد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔