سندھ

بلدیاتی اداروں نے دن رات کام کیا جس سے کراچی بہتر صورتحال میں ہے: وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے میئر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں کے بعد بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی ایس پمپنگ اسٹیشن جا کر نکاسی کا جائزہ لیا جبکہ صدر، عبداللہ ہارون روڈ، الیکٹرونک مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور کے علاقوں میں پہنچے اور نرسری اور گرو مندر نالے کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکیں صاف اور کلیئر ہونے پراظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب رات کو جاگتے ہیں اور ہم چین سے سوتے ہیں، بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا جس سے کراچی بہتر صورتحال میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائیکلون کا الرٹ ہے، انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے، بارشوں سے جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کو ٹھیک کریں گے، اب بھی نالوں سے بوریاں مل رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بدین، ٹندوالہیار، میرپورخاص اور دیگر علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی، بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی نیچے آیا، گاج بند نے پانی کو کافی روکا ہے، پانی کا بہاؤ کم ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف پی بند کچھ مقامات پر کمزور ہے لیکن اس پر کام ہو رہا ہے، محکمہ آبپاشی شگافوں کو پر کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں