دوسرا پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی . راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا تاہم دوسرے روز جڑواں شہروں میں موسم صاف ہے اور سورج بھی نکلا ہوا ہے .

راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی اور راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی نہیں ہے . دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا . پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے . دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے . دوسرے روز کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ تک جاری رہےگا . دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں