اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے پیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے . مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آ جائےگی . سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے یہ تجویز ویڈیو لنک پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے بات چیت کرتے ہوئے پیش کی . مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر نے کم آمدنی والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 300 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی صارفین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا منصوبہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے حوالے کردیا .
پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بجلی کے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا ہے، منصوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی گئی ہے .
متعلقہ خبریں