صدر مملکت کا وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف زرداری نے وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پرسکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے وادی تیرہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردہلاک کیے۔
صدر آصف زرداری نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔