غیرملکی طیارے کا دوران پرواز انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ


کراچی (قدرت روزنامہ)غیرملکی پرواز نے انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی . ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی .

دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی .
پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا . 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی .
پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی . 787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا . طیارے میں سوار 187 مسافر لاؤنج منتقل کر دیے گئے جن کا معائنہ بھی کیا گیا . طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور مسافر روانگی کے منتظر ہیں،

. .

متعلقہ خبریں