میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی بانی فیس بک کو دھمکی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک ذكربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب’’ سیو امریکا ‘‘جو 3 ستمبر کو شائع ہو گی کے اقتباس میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر اس بار انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک ذكربرگ پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا جس کی وجہ سے 2020 میں جو بائیڈن کی فتح ہوئی۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔