مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
مہوش حیات نے سات ماہ قبل ٹیلی فلم ‘اجازت’ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تھی جس میں انہوں نے حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اگرچہ اس ٹیلی فلم کے ذریعے اداکارہ نے 7 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی لیکن اُنہوں نے اپنا آخری ڈرامہ 8 سال قبل کیا تھا۔
اب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ مہوش حیات 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کررہی ہیں، اس نئے ڈرامے میں وہ احسن خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ یہ ڈرامہ نجی انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائے گا۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مہوش حیات اور احسن خان کا نیا ڈرامہ رواں برس دسمبر تک نشر کردیا جائے گا جبکہ ڈرامے سے متعلق مزید معلومات چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے کہ مہوش حیات نے آخری بار سال 2016 میں ہمایوں سعید کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ‘دل لگی’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس کے بعد، وہ کئی سُپر ہٹ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)