مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے,لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو دینے کے لیے کیا ہے؟ مولانا کو کلاشنکوف کا تحفہ دیا گیا، اس کی کیا ضرورت تھی؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کی ڈوبتی کشتی کا جو بھی ساتھ دے گا وہ خود بھی ڈوب جائے گا، مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے، اصغر خان کا کیس بھی کھول لیں، نواز شریف نے پیسے لیے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا وزیر خزانہ بھی نہیں رکھ سکتی، اگر کہیں کوئی اختلاف ہے تو شریف خاندان میں ہے۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے۔

Recent Posts

پنجاب حکومت کا ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز پر درج سیاسی مقدمات…

10 mins ago

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

24 mins ago

علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر وضاحتیں

صوبے سے غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں،…

28 mins ago

24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری…

40 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

43 mins ago

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا

پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا…

55 mins ago