پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست دائر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائےجان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں کہا کہ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کینال اور اٹک میں1300کینال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے، زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے شریک ملزم ہیں لیکن مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے۔

Recent Posts

اپوزیشن سے نام نہ ملنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے دو خطوط کے…

1 min ago

پنجاب حکومت کا ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز پر درج سیاسی مقدمات…

11 mins ago

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

25 mins ago

علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر وضاحتیں

صوبے سے غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں،…

29 mins ago

24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری…

41 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

44 mins ago