لورالائی میں 16 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی


لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی میں 16سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علا قے ڈیرہ روڈ کلی مرتت میں 16سالہ نوجوان ارباز خان ولد محمد ہاشم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جسکی لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔