مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ وگردنواح میں سیلابی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مچھ ندی میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ بارشوں سے نظام زندگی شدید متاثر سیکڑوں کچے مکانات دیواریں اور بولان قومی شاہراہ کی مختلف مقامات پر حفاظتی دیواریں منہدم مچھ پل کے پشتے ٹوٹنے سے خستہ حالی کاشکار مچھ شہر کو سوئی گیس اور پانی کی سپلائی معطل بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی 72 گھنٹوں سے بند ہزاروں گاڑیاں بری طرح پھس کر رہ گئے بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی عدم بحالی کے باعث مسافر بچے خواتین کو شدید تکالیف کا سامنا متاثرہ گیس پائپ لائن پر کام شروع نہ ہوسکا تفصیلات کیمطابق مچھ وگردنواح میں سیلابی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادیے بولان قومی شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی ٹریفک کی روانی بحال نہ ہوسکا بولان قومی شاہراہ کے پیر پنجہ اور ہرک کے مقام پر ڈرائیوروں کے جلد بازی نے ٹریفک کی روانی میں مزید خلل پیدا کردیا ایس ایچ او مچھ کی شاہراہ کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہے شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام کے باعث خواتین بچے ضعیف العمر افراد بری طرح پھسے ہوئے ہیں بولان میں پیشگی طوفانی بارشوں کی اطلاعات کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آیا طوفانی بارشوں میں مسافرحضرات ٹرانسپورٹرز اور مقامی مکین بے یارو مددگار تھے مسافروں نے اپنی مدد آپ ریسکیو کی خدمات سرانجام دیتےرہے مچھ ندی میں طغیانی سے مچھ شہر کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ اور اندرون بلوچستان کو سوئی گیس سپلائی کرنے والی 18قطر انچ پائپ لائن بہہ گئی مچھ شہر کو تاحال گیس کی سپلائی بحال نہ ہوسکا تاہم کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کو 12 قطر انچ پائپ سے گیس کی سپلائی بحال کردیا گیا متاثرہ گیس پائپ لائن پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا سیلابی بارشوں سے سمالانی کالونی مچھ گیشتری بوڈیل آب گم کلی جمعہ خان کولپور دوزان ہرک کلی اخترآباد کلی سردار ساتکزئی سمیت مختلف کچی آبادیوں میں مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئے مقامی رہائشی بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے آگئے ہیں مچھ وگردنواح میں مسلسل بارشوں کے دوران کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچا بارشوں سے مچھ پل کے پشتے منہدم ہونے سے پل خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے کسی بھی وقت گر کر حادثے کا باعث بن سکتا ہے مچھ بولان میں بارشوں سے کوئلہ کے کاروبار بھی متاثر ہزاروں مزدور نان شبینہ کیلئے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں مچھ طوفانی بارشوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا علاوہ ازیں سوئی سدرن گیس آفیسر مچھ طلال بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مچھ گیس سپلائی لائن پر ندی میں پانی کا بہاو¿ کم ہوتے ہی کام شروع کردیا جائیگا مرمتی کام کو کم ازکم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے گیس عملہ متاثرہ گیس پائپ لائن کے جگہ نشاندہی کرچکا ہے اور سیلابی ریلے ختم ہوتے ہی کام کا آغاز کیا جائیگا . .
متعلقہ خبریں