مکر ا ن ڈویژن میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے مکر ا ن ڈویژ ن میں بجلی کی قلت کا بحر ا ن سنگین صو ر تحا ل اختیا رکر گیا مکر ان کو ایر ان سے 200میگا واٹ بجلی کے کو ٹے کے بجا ئے صر ف میگا و اٹ بجلی مل رہی ہے ، شد ید گر می میں 18اٹھا ر ہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ۔بلوچستان کے مکران ڈویژن کے تین اضلاع گوادر ،پنجگور اور کیچ کیلئے ایران سے دو ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے دو سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہوا تھا مگر پچھلے دو ماہ سے ایران سے دس بیس میگا واٹ بجلی فراہمی کی جارہی ہے ،، رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی میں معمولی سا اضافہ کردیا جاتا ہے بجلی کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے شدید گرمی میں گوادر ،تربت اور پنجگور میں 18اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی متاثر ہورہا ہے وہ شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں تربت میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو اپنی پڑھائی میں کافی دقت کا سامنا ہے ،، دوسری جانب کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مکران ڈویڑن میں بجلی کے بلوں کی وصولی کی شرح صرف 39فیصد ہے جبکہ گھریلو صارفین صرف پندرہ فیصد بل ادا کرتے ہیں ۔