ہتھیار پھینکنے والوں کیلئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، جمال رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے بلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں قلم اور مزاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، احتجاج سب کا آئینی حق ہے پر احتجاج کے نام پر قومیت پرستی یا انتشار کا راگ الاپنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ ہتھیار پھینکنے والوں کیلئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ نوجوانوں کو یوتھ پالیسی کے زریعے روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔