بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، 13 بچوں سمیت 31افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کے باعث 13 بچوں سمیت 31افراد جاں بحق بارشوں کے دوران 11بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے بارشوں سے866گھر مکمل منہدم اور13ہزار 986 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا بارشوں سے ایک لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثرہوئے طوفانی بارشوں سے 58ہزار799 ایکڑ پرفصلیں تباہ اور41 کلو میٹر سڑکیں متاثر اور ہوئیں اور 4 ہیلتھ کیئریونٹس کو بھی نقصان پہنچا ۔ بارشوں کے دوران 373مویشی ہلاک ہوئے بارشوں سے7 پلوں کوبھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق چمن ، قلعہ سیف اللہ اور دکی میں بارشوں سے مزید تین افراد جاں بحق دکی میں ایک شخص گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گیا دکی میں سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قادر خان کے نام سے ہوئی محمد اکرم نامی شخص قلعہ سیف اللہ میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا چمن میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، مون سون کی حالیہ بارشوں میں 20جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 31ہوگئی قلعہ سیف اللہ ، بولان اور چمن میں دو سو سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا قلعہ سیف اللہ میں تلاری اور موسی زئی میں ڈیڑھ سو سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا بولان میں کلی سردار ساتکزئی میں 50سے زائد گھر متاثر ہوئے چمن میں متعدد کلیوں میں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا مون سون کی حالیہ بارشوں میں کے دوران 866 گھر مکمل تباہ ہوئے 13ہزار 986گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اب تک بلوچستان میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے 373 سے زائد مال مویشی بھی سیلابی ریلوں سے ہلاک ہوئے ۔ بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں اب تک 60ہزار ایکڑ اراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے