خضدار، لینڈ سلائڈنگ اور پل ٹوٹنے کی وجہ سے ایم 8 شاہراہ آمد ورفت کیلئے معطل، درجنوں مسافر پھنس گئے


خضدار(قدرت روزنامہ)ونگو ہل کے پاس درجنوں مسافر پھنس گئے، نہ سندھ جاسکتے ہیں اور نہ ہی بلوچستان آسکتے ہیں، لینڈ سلائڈنگ اور پل ٹوٹنے کی وجہ سے ایم 8 شاہراہ آمد ورفت کے لئے معطل ہے، حکومت پھنسے افراد کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے اقدامات کرے۔ شہریوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ونگو چڑھائی کے علاقہ میں پچھلے تین دنوں سے درجنوں لوگ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں، جن میں خواتین بچے بزرگ اور بیمار افراد شامل ہیں جنہیں پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے ونگو سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اور انہیں وہاں سے نکالنے والا کوئی نہیں جب کہ گاڑیوں کا راستہ سیلاب میں بہہ گئے ہیں لوگ وہاں سے شہروں کی طرف بھی نہیں آسکتے ہیں۔