جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے ایک طالبعلم کی ڈگری اور انرولمنٹ منسوخی کی منظوری دے دی
کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے ایک طالبعلم کی ڈگری اور انرولمنٹ منسوخی کی ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارش منظور کرلی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کا اجلاس ہفتہ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ہوا۔
سینڈیکیٹ اجلاس نے ایک طالب علم کی ڈگری اور انرولمنٹ کی منسوخی کی سفارش کی گئی۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق سینڈیکٹ اجلاس میں ان فیئر مینز کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں ایک طالب علم کی ڈگری اور انرولمنٹ کی منسوخی کی سفارش کی گئی تھی، اراکین نے سفارشات کی منظوری دے دی۔