سوزوکیGS-150 موٹرسائیکل کیا اب قسطوں پر بھی مل سکے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ سال پہلے تک GS-150، CB 150، یا GR 15 جیسی نئی پریمیئم ٹو وہیلر خریدنا آسان تھا، تاہم صرف ایک یا 2 برسوں میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کی وجہ سے اب یہ ایک عام آدمی کے لیے ممکن نہیں رہا، تاہم سوزوکی نے اس حوالے سے آسانی پیدا کردی ہے۔
سوزوکی کمپنی کے مطابق سوزوکی GS-150 اب آسان ماہانہ اقساط پر دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق جی ایس 150 اب 25 ہزار ڈاؤن پیمنٹ پر دستیاب ہوگی، جبکہ اس پر مارک اپ صفر ہوگا، خریدار 24 ماہ کی آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ GS-150 کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے، 25 فیصد پیشگی ادائیگی کی صورت میں خریدار کو 95 ہزار500 روپے ادا کرنے ہوں گے، ماہانہ قسط 11 ہزار 957 روپے ہوگی، پیشگی ادائیگی میں اس موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کی لاگت شامل نہیں ہے۔