قیدوبند کی صعوبتیں بھی سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں: صدر ،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیدو بند کی صعوبتیں بھی عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔
مرحوم سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی جراتمندانہ جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سید علی گیلانی دہائیوں تک امید اور مزاحمت کا چراغ بنے رہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بےشمار کشمیریوں کو خودارادیت کی جدو جہد میں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ دیا، کشمیری عوام کے جائز مقصد کیلئے ان کی انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک عظیم رہنما تھے، جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لئے ان کا عزم غیر متزلزل تھا، قابض بھارتی افواج کی جانب سے قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ قید و بند سمیت ان کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے مشن سے پیچھے ہٹے،سید علی گیلانی نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد پر مرکوز رکھی، کبھی بھی کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہٹنے نہیں دیا۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لئے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وہ کشمیری تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا، انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لئے وقف کردی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور خودارادیت کی جدوجہد کیلئے سید علی گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Recent Posts

جنید خان نئی رومانوی فلم میں خوشی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اسٹار جنید خان اور خوشی کپور نئی رومانوی فلم میں ایک ساتھ…

1 min ago

رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے کی دوستی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی مقبول اداکارائیں رانی…

20 mins ago

آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن…

30 mins ago

اپوزیشن سے نام نہ ملنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے دو خطوط کے…

41 mins ago

پنجاب حکومت کا ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز پر درج سیاسی مقدمات…

51 mins ago

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

1 hour ago