سید علی گیلانی بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے: بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی مرحوم بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
سید علی گیلانی مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی مرحوم کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی جیسے بنیادی انسانی حقوق کیلئے سید علی گیلانی کی جدوجہد اور غیرمتزلزل عزم مشعل راہ ہے، تصفیہ طلب تنازع کشمیر کی وجہ سے پورے خطے کا امن و استحکام اور ترقی خطرے میں ہے۔
سابق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف سلامتی کونسل کی قرارداد اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے میں پنہاں ہے،پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد برائے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کرتی رہے گی۔

Recent Posts

جنید خان نئی رومانوی فلم میں خوشی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اسٹار جنید خان اور خوشی کپور نئی رومانوی فلم میں ایک ساتھ…

5 mins ago

رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے کی دوستی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی مقبول اداکارائیں رانی…

24 mins ago

آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن…

34 mins ago

اپوزیشن سے نام نہ ملنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے دو خطوط کے…

46 mins ago

پنجاب حکومت کا ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز پر درج سیاسی مقدمات…

56 mins ago

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

1 hour ago