ملک کو آگے لیجانے کیلئے حکومت سے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، اچکزئی، مذاکرات کیلئے ن لیگ کی پیشکش کی تصدیق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ن لیگ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کےلیے حکومت سے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے تاہم اس حوالے سے اپوزیشن میں سے عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے کی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی
انہوں نے مجھے حکومت سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اچکزئی سے مذاکرات حکومت کی صوابدید ہے، صحافیوں سے ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئین کی بالادستی کےلیے ایک اتحاد بنایا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر بشمول بلوچ، پختون شیعہ اور سنی سب کی نمائندگی ہے۔
اگر سیاستدان آئین کی بالادستی کےلیے اکٹھے ہوجائیں تو غیر آئینی طاقتیں پسپا ہوجائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں 10 سال تک آئین کی بالادستی رہی تو ملک ترقی کی راہ پر چل پڑے گا اور پھر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تو آئین کی بالادستی کی بات کر رہا ہے۔
آئین کےلیے نوازشریف سمیت تمام سیاستدان ایک صفحے پر ہیں میں رانا ثنااللہ سے مل چکا ہوں اور بات چیت کے سوا ملک کو آگے لے جانے کا کوئی راستہ نہین ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وزیر اعظم شہبازشریف کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے تھا۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی خان نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی کمیٹی بنانے کا علم نہیں ہے۔