نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک رہا، فریال محمود


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ فریال محمود نے سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں فریال محمود نے اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
پوڈکاسٹ کے ایک سیگمنٹ میں میزبان فیصل قریشی نے فریال محمود کے سامنے مختلف اداکاروں کے نام لیکر اُن کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔فیصل قریشی نے جیسے ہی اداکار نعمان اعجاز کا نام لیا تو فریال محمود نے کہا کہ نومی بھائی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک تھا۔
فریال محمود نے کہا کہ نومی بھائی کا کام کرنے کا طریقہ خاص اور سب سے الگ ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے ساتھی فنکار بھی اُن کی طرح بہترین کام کریں، یہی وجہ ہے کہ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل لگا۔
اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز کام کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں کو اپنے خاص انداز میں سمجھاتے ہیں اور اُن کی بات کو سمجھے کے لیے اُن کے جتنا سمجھدار ہونا بھی ضروری ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر اداکاروں کو نعمان اعجاز کی جانب سے سیکھائی ہوئی بات سمجھ آگئی تو بس پھر اداکار کے لیے اُن کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ فریال محمود اور نعمان اعجاز نے ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں ساتھ کام کیا تھا، اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، حدیقہ کیانی اور حمزہ سہیل سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔