اسٹیبلشمنٹ، پی ٹی آئی بات چیت ریاست کے مفاد میں بہت ضروری ہے، رؤف حسن


لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے .
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ریاست کے مفاد میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بات چیت بہت ضروری ہے .

انہوں نے کہا کہ امید اور دعا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے .
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری پوزیشن ہمیشہ یہی رہی کہ ہم ان کے ساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں، فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کےلیے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے .
اُن کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ بات چیت بھی آئین کے دائرہ کار میں ہوگی، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہوجائے گا .

. .

متعلقہ خبریں