محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی، کل سے ایک مغربی لہر کے ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سسٹم کے تحت 3 اور 4 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں 4 روز تک تیز ہوائیں اور خوب بارشیں برسانے کے بعد سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے دور ہوگیا ہے۔ طوفان کے زیر اثر کراچی میں 226 ملی میٹر تک بارشیں ہوئیں اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔