عمران خان سے متعلق ایک بڑے اخبار نے اہم سوالات اٹھائے ہیں، طلال چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق برطانوی اخبار نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
دی گارجین میں شائع مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ برطانوی اخبار کے مضمون میں جو سوال اٹھائے گئے ان کا جواب پی ٹی آئی رہنماؤں کے پاس بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے متعلق دنیا کے ایک بڑے اخبار نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ایسا آدمی چانسلر منتخب ہونے کے بعد 14 سال جیل میں گزارے تو کیا وہ رول ماڈل ہوگا؟ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق اٹھنے والے یہ سوالات آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔