اسلام آباد

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت سے مذاکرات پر بڑا اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے مسلم لیگ ن سے نہ کوئی مذاکرات کیے ہیں نہ ہی کوئی خواہش ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔ کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی، لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے رابطے میں نہیں، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی یا سینئر قیادت نے ن لیگ سے نہ کوئی مذاکرات کیے نہ ایسی کوئی خواہش ہے۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی نہ اور نہ ہی کوئی حمایت مانگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، تاہم میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ ادھر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں