بگ بیش لیگ : منتخب ہونے والا واحد پاکستانی کھلاڑی کون ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کی بیگ بیش کرکٹ لیگ 15 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلی جائے گی، جس کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، تاہم صرف ایک پاکستانی کھلاڑی کو منتخب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ و ویمن بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، مجموعی طور پر 49 غیر ملکی کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں، جبکہ ویمن بگ بیش لیگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی منتخب نہیں ہوئی، دوسری طرف بگ بیش لیگ میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کیوں نہیں کیا گیا؟
پاکستان کے کرکٹرز کو ان کی قومی ٹیم کے لیے مصروفیات کی وجہ سے این اوسی مسائل کے باعث منتخب نہیں کیا گیا، لیگ انتظامیہ نے ان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جنہوں نے پورے سیزن کے لیے دستیابی ظاہر کی۔
دوسری طرف انگلینڈ میں کرکٹر عادل رشید کی اکیڈمی کے پاکستانی نژاد کھلاڑی جعفر چوہان کو بھی منتخب کیا گیا ہے، لیکن وہ انگلینڈ کے شہری ہونے کی بنا پر منتخب ہوئے ہیں۔