آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات مکمل، کرپشن کی نشاندہی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈیپنڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس میں ناجائز منافع خوری کی نشاندہی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں، تحقیقات کے دوران سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس میں ناجائز منافع خوری کی نشاندہی ہوئی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے 13 آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس کے ہمراہ کل اسلام آباد طلب کیا ہے، آئی پی پیز مالکان 2021 کی طرز پر پوچھ پرتیت کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پلانٹس کا دورہ کیا، آئی پی پیز مالکان کو باور کروایا جارہا ہے کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔
حکومتی ٹیم چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر بات کرے گی، سرکاری پاور پلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔