بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، سپل ویز سے پانی کا اخراج،آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت


حب(قدرت روزنامہ)حب ڈیم مکمل بھرنے کے بعد اضافی پانی اسپیل وے خارج ہوکر حب ندی میں داخل ہونا شروع ہو گیا ،حب انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ،حب ندی عارضی متبادلہ راستے کو ٹریفک کیلئے بند کردہا گیا ،ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو حب مغربی بائی پاس استعمال کرنے کی ہدایت اس حوالے سے ایکسین ایری گیشن عبدالجبار زہری کے مطابق حب ڈیم کے پہاڑی سلسلوں میں جاری موسلادھار بارش کے بعد مزید سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہونے سے حب ڈیم کی سطح آب 340سے تجاوز کر گئی اور اضافی پانی اسپیل وے کے ذریعے خارج ہو کر حب ندی میں داخل ہونا شروع ہو نا شروع ہوگیا ہے جوکہ بعدازاں پانی سمندر بر ہوجائے گا مزید برآں حب ڈیم اسپیل وے سے پانی کے اخراج اور حب ندی میں پانی داخل ہونے کے بعد حب انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کریش پلانٹ مالکان سمیت قریبی آبادی کو محفوظ پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے تو دوسری جانب حب ندی متبادل کچے راستے کو بھی ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹر اور شہریوں کو حب مغربی بائی پاس روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔