دہشت گردوں کوان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سرفراز بگٹی


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جاں بحقہونے والے کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر پہنچے، اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ہمراہ ہیں، انہوں نے کیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد علی قریشی نے عوام اور سرزمین کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کیپٹن محمد علی کے خون کا مقروض ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے، شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔