گوادر،طوفان ’اسنیٰ‘ کے اثرات نمودار ہونا شروع، سمندری لہروں میں تندوتیزی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ممکنہ سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور سمندری لہروں میں تندوتیزی بھی آگئی ہے . ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان نے مقامی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے اور کشتیوں کو انجن اور دیگر ماہی گیری آلات سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے .

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کشتیوں کو سمندر سے نکالنے کا عمل شروع کردیا ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے ماہی گیر کشتیوں کو سمندر سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے . انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں، بارش کی صورت میں ڈی واٹرنگ کے لیے واٹر باؤزر، واٹر پمپس سمیت تمام مطلوبہ مشینری کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے . ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان نے کہا ہے کہ گوادر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام اداروں کو ریسکیو کے لیے ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں واپس ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں