خضدار، گاج چھارو مچھی میں قبائلی تصادم، 2 افراد جاں بحق


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے علاقے گاج چھارومچھی میں قبائلی خونی تصادم دو افراد جاں بحق ،آمدہ اطلاعات کے مطابق گاج چھاور مچھی میں خونی قبائلی تصادم اقوام ساسولی کے دوگروپوں میں لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں حاجی ولد محمد بخش ساسولی اور محمد رمضان ولد جمعہ خان ساسولی موقع پر جان بحق ہوئے ہیں دونوں قبائل تاحال مورچہ زن ہوئے مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے لیویز کے مطابق خضدارلیویزفورس خونی جنگ کو روکنے کیلئے جائے وقوع کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔