قلات، شدید بارشوں سے سینکڑوں دیہات زیر آب، فصلیں تباہ


قلات(قدرت روزنامہ)سب تحصیل جوہان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی کچے مکانات گرگئے فصلیں تباہ ہوگئی واحد رابطہ سڑک بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئی علاقہ مکین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں سب گزگ اور سب تحصیل جوہان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جوہان اور دیگر علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں سے متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے جبکہ شدید بارشوں سے سب تحصیل گزگ سب تحصیل جوہان کے علاقوں نرمک خیسار اناری کشتو بھینٹ یاسو بھینٹ بغڑی ، لورہاڑو کنی کوچینی شوری بھینٹ تخت دراج سارون ریگواش اور دیگر علاقوں میں کھڑی فصلیں پیاز مرچ آلو کپاس موٹ اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے کا واحد زمینی راستہ بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئی جس سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ قلات اور دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے جس سے ان علاقوں میں اشیاء￿ خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہیں۔