چاغی، زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں مسلح تصادم، 2 افراد زخمی


چاغی(قدرت روزنامہ)چھتر میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم دو افراد زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے چھتر میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے